(ویب ڈیسک)اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں مزید 200 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیل نے غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے جس سے سیکڑوں فلسطینی شہید ہوئے جب کہ اسرائیلی فوج نے امداد ملنے کے منتظر فلسطینیوں کو بھی نہ چھوڑا اور ان پر بھی گولے برسائے۔
ادھر فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں کئی اسرائیلی فوجی مارے گئے، متعدد ٹینک اور بلڈوزر بھی تباہ کردیے گئے۔
دوسری جانب غزہ میں امن کا سفید پرچم تھامے فلسطینیوں کی شہادت کو برطانوی رکنِ پارلیمنٹ نے جنگی جرم قرار دے دیا۔
برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے پارلیمنٹ میں پٹیشن جمع کرائی اور کہا تمام یرغمالیوں کو بھی فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں میں 25 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔