مرد و خواتین کے مشترکہ واش روم، انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت

مرد و خواتین کے مشترکہ واش روم، انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد ) ڈی ایس ریلوے لاہور کی عدم دلچسپی، لاہور ریلوے سٹیشن پر بنے واش رومز میں پانی ناپید ہو گیا، مرد و خواتین کے لیے بنائے گئے مشترکہ واش روم میں مسافر لوٹے لیکر پانی کی تلاش میں پھرنے لگے۔

ایک طرف وزیر ریلوے شیخ رشید کے ریلوے میں بہتری اور اصلاحات کے دعوے، دوسری جانب ریلوے سٹیشن پر پانی ختم ہو گیا، ریلوے انتظامیہ کی نااہلی سے پلیٹ فارم نمبر 2 اور 4 پر واش رومز میں پانی ختم ہو گیا، ملک کے سب سے بڑے ریلوے سٹیشن پر بنائے گئے خواتین اور مردوں کے اکھٹے واش رومز میں بھی پانی ناپید ہو گیا، پانی ختم ہونے سے مسافروں کو رفع حاجت کے لیے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مسافر لوٹے اٹھائے پانی کی تلاش میں مارے مارے پھرنے لگے، جس پر مسافروں کا کہنا تھا کہ ریلوے سٹیشن میں پانی ناپید ہونا معمول بن گیا ہے، اور ریلوے میں بہتری کے دعوےدار واش رومز کو بہتر نہ کر سکے، جبکہ ڈی ایس ریلوے لاہور کی عدم دلچسپی سے ریلوے سٹیشن کی حالت ناگفتہ ہوگئی، واش رومز کی ابتر حالت پر مسافروں نےسٹیشن انتظامیہ سے پانی کی جلد فراہمی کا مطالبہ کر دیا۔