ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزرا,اراکین پنجاب اسمبلی کی اہم ملاقاتیں

 CM meetings with Ministers and MPs
کیپشن: CM meetings with Ministers and MPs
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزرا اور اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقاتیں،  وزیر اعلیٰ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار، عثمان بزدار کہتے ہیں اپوزیشن جماعتیں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا کر منفی سیاست کر رہی ہیں جسے عوام مسترد کر چکے ہیں ۔
  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزرا اور اراکین پنجاب اسمبلی نے علیٰحدہ علیٰحدہ ملاقاتیں کیں ، سیاسی امور اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے منتخب نمائندوں کو ان کے حلقوں کے مسائل جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ صوبائی وزراء اور اراکین پنجا ب اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پربھرپوراعتماد کااظہار کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقی مخالف عناصرپراپیگنڈہ کے ذریعے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے، ہم عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں، وزیراعظم عمران خان نے قوم کوعزت سے جینا سکھایا ہے۔

پوری قوم وزیراعظم عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں محمد آصف نکئی، محمد اختر ملک،رائے تیمور بھٹی، تیمور لالی، وارث عزیز،ملک واصف مظہر راں، سلیم اختر اور دیگر شامل تھے۔ چیف وہپ پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer