اسٹرابیری کی کاشت ۔۔ایک منافع بخش کاروبار

strawberry in pakistan
کیپشن: strawberry
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اسٹرابیری، سرخ رنگ کا یہ پھل دیکھنے میں جتنا خوبصورت ہے جسمانی صحت کے لیے اتنا ہی فائدہ مند بھی ہے۔

پنجاب اور کے پی کے بعد اب سندھ میں بھی اسٹرابیری کی کاشت کا رجحان تیزی سے بڑھنے لگا ہے، نوابشاہ کے نواحی گاؤں صابوراہو کے نوجوان نجم الدین سنجرانی نے چین سے اپنی ایم فل کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد اپنے نواحی گاؤں میں اسٹرابیری کی کاشت کو سندھ بھر میں فروغ دینے کے لئے کوشش کررہے ہیں۔

سرخ رنگ کا یہ پھل دیکھنے میں جتنا خوبصورت ہے جسمانی صحت کے لیے اتنا ہی فائدہ مند بھی۔وٹامن سی سے لے کر متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس تک اسٹرابیری متعدد طبی فوائد پہنچاتی ہے,روائتی فصلوں کے مقابلے میں اسٹرابیر کم وقت اور مناسب دیکھ بھال سے بہترین پھل دیتی ہے جس سے کافی منافع کمایا جاسکتا ہےتاہم اس کی سنبھال اور دیکھ بھال کے لئے کافی محنت بھی درکار ہوتی ہے۔

اس حوالے سے نوجوان کاشت کار نجم الدین نے بتایا کہ طبی ماہرین کے مطابق اسٹرابیری وٹامن سی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، انسانی جسم اس وٹامن کو بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتا اور اسی لیے اسے غذائی شکل میں حاصل کرنا بہت اہمیت رکھتا ہے، وٹامن سی جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط اور طاقتور کرتا ہے۔

اسٹرابیری کے کھٹے میٹھے ذائقے کے سبب سب ہی اس کو بہت پسند کرتے ہیں جسے بچور پھل,جوس اور مختلف اقسام کی فروٹ چاٹ اور کیک پر لگا کر کھایا جاتا ہے۔

طبی فوائد کے ساتھ ساتھ اس کے سرخ رنگ سے اس پھل کی کشکش کھانے والوں کو اپنی طرف مائل بھی کرتی ہے,اسٹراببری کے شوقین اس حوالے سے کہتے ہیں کہ اسٹرابیری کی کاشت کو حکومتی سطح پر فروغ دے کر اس پھل کی پیدوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے بلکہ اس پھل کو بیرون ملک درآمد کر کے ملکی زرمبادلہ میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے.
 

Malik Sultan Awan

Content Writer