اویس قادر شاہ سپیکر سندھ اسمبلی منتخب، فرائض سنبھال لئے  

 اویس قادر شاہ سپیکر سندھ اسمبلی منتخب، فرائض سنبھال لئے  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے اویس قادر شاہ سپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے جس کے بعد انہوں نے عہدے کا حلف اٹھا کر فرائض سنبھال لئے۔

 سپیکر کے انتخاب کے لئے مجموعی طور پر 147 ووٹ کاسٹ ہوئے، اویس قادر شاہ نے 111 ووٹ حاصل کئے جبکہ ایم کیو ایم کی صوفیہ سعید شاہ نے 36 ووٹ حاصل کئے۔

اویس قادر شاہ حلف اٹھانے کیلئے کھڑے ہوئے تو ایوان میں ’بھٹو زندہ باد‘ کے نعرے گونجنے لگے، اس کے بعد انہوں نے سندھی زبان میں حلف اٹھایا، سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اویس قادر شاہ سے حلف لیا۔

ایم کیو ایم کی امیدوار سپیکر صوفیہ سعید شاہ نے اویس قادر شاہ کو سپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے سپیکر کیلئے سید اویس شاہ اور ایم کیو ایم کی جانب سے سپیکر کیلئے صوفیہ سعید شاہ کو نامزد کیا گیا تھا۔