کاغذات نامزدگی پر اعتراضات سننے کے لئے الیکشن اپیلٹ ٹریبونلز تشکیل   

 کاغذات نامزدگی پر اعتراضات سننے کے لئے الیکشن اپیلٹ ٹریبونلز تشکیل   
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور سمیت پنجاب بھر میں ریٹرنگ افسران کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کا معاملہ ,ریٹرنگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لئے الیکشن اپیلٹ ٹربیونلز کی تشکیل دے دئیے گئے ،ہائیکورٹ کےجسٹس رسال حسن سید لاہور ڈویژن کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی منظوری کے بعد لاہور ہائیکورٹ کےججز پر مشتمل 9 الیکشن اپیلیٹ ٹربیونلز کی تشکیل دئیے گئے ہیں ، اس حوالے سے نوٹفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، جس کے مطابق جسٹس رسال حسن سید لاہور  ڈویژن اور ضلع اوکاڑہ کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے متعلق اپیلیں سنیں گے،جسٹس رسال حسن سید این اے 111 تا این اے 138 ، پی پی  132 سے پی پی 192 تک اپیلوں کی سماعت کریں گے۔

جسٹس فیصل زمان خان صوبہ بھر کی قومی اسمبلی کی مسلم خواتین کی  مخصوص نشستوں کے متعلق اپیلیں سنیں گے ،جسٹس فیصل زمان خان صوبہ بھر کی پنجاب اسمبلی کی مسلم اور نان مسلم  مخصوص نشستوں کے متعلق  بھی اپیلوں پر سماعت کریں گے۔جسٹس اسجد جاوید گھرال فیصل آباد ، سرگودھا ڈویژن کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے متعلق اپیلوں پر سماعت کریں گے، جسٹس اسجد جاوید گھرال این اے 82 تا 88 ، این اے 93 تا110 ، پی پی  71 تا 84 ، پی پی 94 تا پی پی 131تک اپیلوں کی سماعت کریں گے ، جسٹس راحیل کامران شیخ گوجرانولہ اور گجرات ڈویژن کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے متعلق اپیلوں کی سماعت کریں گے،جسٹس راحیل کامران شیخ این اے  62 تا 81 ، پی پی  28 تا پی پی 70 تک کی نشستوں کی اپیلوں پر سماعت کریں گے، جسٹس سلطان تنویر احمد بہاولپور ڈویژن اور لودھراں ضلع کے قومی  اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے متعلق سماعت کریں گے۔

دوسری جانب جسٹس سردار سرفراز ڈوگر ساہیوال  اور پاکپتن اضلاع اور ملتان ڈویژن کے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے متعلق اپیلیں سنیں گے ، جسٹس علی ضیاء باجوہ اضلاع  بھکر اور ڈی جی خان کے اضلاع کی  قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے متعلق اپیلوں  پر سماعت کریں گے ،جسٹس جواد حسن روالپنڈی روالپنڈی  ڈویژن , ضلع اٹک اور مری کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے متعلق اپیلیں سنیں گے ،جسٹس چوہدری عبدالعزیز چکوال ، تلاگنگ اور جہلم اضلاع ، میانوالی اور سرائے عالمگیر کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے متعلق اپیلیں سنیں گے۔

Ansa Awais

Content Writer