محکمہ داخلہ پنجاب نے رینجرز کے قیام میں تین ماہ کی توسیع کر دی      

محکمہ داخلہ پنجاب نے رینجرز کے قیام میں تین ماہ کی توسیع کر دی      
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ میں رینجرز کے قیام میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

       تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے وفاقی حکومت کو لکھا ہے کہ پنجاب میں رینجرز کو مزید تین ماہ تک کے لئے رہنے دیا جائے اور ان کی قیام میں تین ماہ کی توسیع کر دی جائے، پنجاب میں رینجرز اس وقت ڈی جی خان، اٹک اور لاہور میں کومبنگ آپریشن کر رہے ہیں اور پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر خفیہ اداروں کی اطلاعات پر بھی آپریشن کر رہے ہیں۔

 محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں رینجرز فی الحال قیام کرے گی پنجاب رینجرز کے دستے مسلسل پنجاب میں آپریشن کر رہے ہیں۔

             

Shazia Bashir

Content Writer