دنیا بھر میں ہر 11 میں سے ایک بالغ فرد ذیابیطس کا شکار ہے

دنیا بھر میں ہر 11 میں سے ایک بالغ فرد ذیابیطس کا شکار ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: دنیا بھر میں ہر 11 میں سے ایک بالغ فرد ذیابیطس کا شکار ہے اور پاکستان میں ذیابیطس میں مبتلا افراد کی تعداد تقریباً 2 کروڑ ہے۔ ایور کیئر ہسپتال میں ذیابیطس کی آگاہی کے حوالے سے واک اور فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

ایور کیئر ہسپتال میں ذیابیطس کے آگاہی کاہ کی مناسبت سے فری میڈیکل کیمپ اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر آنے والے مریضوں کے لئے تشخیصی سہولیات سمیت مختلف سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے مفت کنسلٹنسی فراہم کی۔ اس موقع پر واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی ایم او لاہور اور کیئر ہسپتال ڈاکٹر حافظ عبد الروف کا کہنا تھا کہ آگاہی کے ذریعے بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

ذیابیطس بہت سی بیماریوں کا سبب ہے پاکستان میں تقریبا 1 کروڑ 94 لاکھ افراد ذیابیطس کا شکار ہیں۔ اس پر قابو پانے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو گھر گھر آگاہی پہنچانا اہم ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer