یو ای ٹی نے آن لائن کلاسز کا اعلان کر دیا

یو ای ٹی نے آن لائن کلاسز کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں آن لائن کلاسز کا اجراء، آن لائن کلاسز سیشن 2017ء کیلئے منعقد ہوں گی۔
یو ای ٹی نے سیشن 2017تا 2019 کیلئے آن لائن سمسٹر کلاسز کا 15 جولائی سے اجراء کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فائنل ائیر کے طلبہ و طالبات کیلئے آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا گیا جن کے امتحانات ایچ ای سی اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کی ہدایات کے تحت ہوئے ، جن کےنتائج 10 جولائی تک کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جاری کئے جائیں گے۔ یو ای ٹی کی آن لائن کلاسز میں لیکچرز ایم ایس ٹیمز اور زوم سوفٹ وئیر کے ذریعے دئیے جائیں گے۔

او ڈی ایل نظام کی مانیٹرنگ کیلئےکورسز ، لیکچرز اور طلبہ کی حاضری کیلئے بھی منصوبہ ترتیب دے دیا گیا ہے، آن لائن کلاسز میں طلبہ وطالبات کی 85 فیصد حاضری لازمی ہوگی، جبکہ انٹرنیٹ کی عدم دستیابی ، لوڈ شیڈنگ اور انٹرنیٹ کی کم سپیڈ جیسے مسائل کو مختلف فورمز پر ڈسکس کیا جائے گا، تاکہ اس ٹیچنگ سسٹم میں طلبہ کے مسائل حل کرنے کیلئے لچک کے عنصر کو بھی شامل رکھا جائے ۔

دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی تھیسز کے وائیوا امتحانات کی اجازت، شعبہ جات آن لائن وائیوا امتحانات کے آڈیو ویڈیو کا ریکارڈ مرتب کرنے کے پاپند ہوں گے۔ پنجاب یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے شعبہ جات کو ہدایات کی ہیں کہ طلباء کو ڈگریاں جاری کرنے سے پہلے آن لائن وائیوا امتحانات کا انعقاد کیا جا سکتا ہے تاہم ہر طالب کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔

رجسٹرار ڈاکٹر خالد خان نے صدور شعبہ جات کو ہدایات کی ہیں کہ آن لائن وائیوا کا ریکارڈ رجسٹرار آفس جمع کرایا جائے اور مستقبل میں تمام وائیوا کی ریکارڈنگ کی جائے،  لاک ڈاؤن کے باعث یونیورسٹی کی بندش کے دوران طلباء کے آن لائن امتحانات منعقد کر کے انھیں ڈگریاں جاری کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer