لاہور: سیکرٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے میں بادامی باغ میں نامعلوم افراد نے سیکرٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اشرف راہی اپنی گاڑی میں گھر جا رہے تھے کہ راستے میں ان پر دو نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کردی، مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے علاقہ شکر گڑہ میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے محمد غیاث الدین کے بیٹے زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے ایم پی اے کے بیٹے کو تین گولیاں ماریں۔