شاہدرہ میں اندھے قتل کا ڈراپ سین، دوست ہی قاتل نکلے

شاہدرہ میں اندھے قتل کا ڈراپ سین، دوست ہی قاتل نکلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) شاہدرہ میں مقتول ملک طاہر کے اغواءکے بعد اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، دوست ہی قاتل نکلے، ملزمان قتل کے بعد ورثاء کیساتھ  مل کر مقتول کو ڈھونڈنے کا ڈرامہ بھی رچاتے رہے تھے۔

پولیس کے مطابق تقریباً ایک ماہ قبل ملک طاہر نامی شخص گھر سے اچانک غائب ہوگیا تھا اور 2 روز بعد اس کی نعش بلوکی ہیڈ کے قریب سے برآمد ہوئی تھی، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تو مقتول کے 2 دوستوں کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا۔

 پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کے دوست عمران اور علی حسن بہانے سے مقتول کو راوی پل سگیاں لے گئے جہاں ملزمان نے ملک طاہر کو دریا میں دھکا دے کر ہلاک کر دیا۔

 بعدازاں ملزمان ورثاء کے ساتھ مل کر مقتول کو ڈھونڈنے کا ڈرامہ بھی رچاتے رہے، پولیس نے بتایا کہ ساندہ کے رہائشی مقتول ملک طاہر کی نعش پانی میں بہہ گئی تھی جو بعد ازاں ہیڈ بلو کی سے ملی۔

 پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ملک طاہر کو معمولی رنجش اور نوک جھوک پر قتل کر دیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer