ملک میں باکسنگ کے کھیل کو بڑا جھٹکا

ملک میں باکسنگ کے کھیل کو بڑا جھٹکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: پاکستان باکسنگ فیڈریشن میں دو دھڑے بن گئے۔

ملک میں باکسنگ مقابلے تو نہیں ہو رہے البتہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن میں اقتدار کی جنگ شدت اختیار کرگئی ہے۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن،پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کی صدارت سے فارغ ہونے والے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود اور جہانگیر ریاض کے دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی۔

دونوں دھڑوں نے ایک ہی روز الگ الگ انتخابی اجلاس کئے۔جہانگیر ریاض اور خالد محمود اپنے اپنے دھڑوں کے صدر منتخب ہوگئے۔جہانگیر ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ اولمپک ہاؤس میں شیڈول انتخابی اجلاس بغیراطلاع کے واپڈا ہاؤس شفٹ کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ خالد محمود چیئرمین واپڈا جنرل مزمل کو استعمال کررہے ہیں۔جہانگیر ریاض نے کہا کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے آئین میں چیئرمین کی کوئی گنجائش نہیں۔

ادھرپاکستان باکسنگ فیڈریشن کے نو منتخب چیئرمین جنرل مزمل کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن اور قوانین کے مطابق کام کیا ہے۔ اجلاس میں پاکستان سپورٹس بورڈ ، پی او اے ،صوبوں اور اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer