سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے ڈیجیٹل میڈیا کے سربراہوں کا اعلان کردیا ۔
عمر رحمان ملک اسلام آباد کے انچارج مقرر ہو گئے ہیں جبکہ آصف نجم الدین خان کو کے پی کے انچارج بنایا گیا ہے، قاسم گیلانی پنجاب نوید آیت اللہ درانی بلوچستان کے انچارج اور ندیم بھٹو کو ڈیجیٹل میڈیا سندھ کا انچارج مقرر کیاگیا ہے۔
ان تقرریوں کا پیپلز پارٹی کے سیکریٹریٹ سےباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔