ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتنگ بازی کیخلاف پولیس ان ایکشن،پانچ ملزمان گرفتار

Kite flying,Police,in action,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)شہر لاہور میں عید کے پر مسرت موقع پر پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے پولیس کی پٹرولنگ ٹیمیں متحرک ، 2 پتنگ فروشوں سمیت 5 ملزم دھر لئے ۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کے حکم پر ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران تین پتنگ بازوں ثاقب، عدنان اور راہول مسیح کو رنگے ہاتھوں پکڑا ۔ اسی طرح شاہدرہ اور گوالمنڈی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران پتنگ فروش علی اور عثمان کو دھر لیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں پتنگ فروش گھر میں خفیہ طور پر پتنگیں تیار کر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے  تاہم ان کے قبضے سے 130 تیار پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔