(سٹی42)اداکارہ سارہ خان کے شوہرگلوکار فلک شبیر نے اس بار میوزک سے ہٹا کر تعلیم کی بات کی اور ایک اہم پیش گوئی کردی کہ اس بار امتحانات نہیں ہونگے،ان کا کہناتھا کہ 2021 کے امتحانات جلد منسوخ ہوجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کے شوہر مشہور گلوکارہ فلک شبیر نے طلبا کی بڑھتی ہوئی بے چینی کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم پیش گوئی کی کہ اس بار امتحانات نہیں ہوں گے، اس حوالے سے انہوں نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا، اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ اس بار2021 کے امتحانات جلد ہی منسوخ ہوجائیں گے۔
علاوہ ازیں اپنے ٹویٹ کے ساتھ انھوں نے ہیش ٹیگ ایگزام کینسل کرو ( #ExamsCancelKaro) بھی تحریر کیا۔
#2021 Exams will be cancelled soon #ExamsCancelKaro
— Falak Shabir (@FalakShabir1) April 24, 2021
مزید پڑھئے: میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ تی
واضح رہے کہ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کی جانب سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے لئے ڈیٹ شیٹ تیار کرلی گئی، دہم جماعت کے امتحانات کا آغاز 25 مئی سے ہوگا، پہلا پرچہ عربی کا لیا جائے گا، دہم جماعت کے امتحانات 9 جون تک جاری رہیں گے، دہم جماعت کا آخری پرچہ مطالعہ پاکستان کا ہوگا۔
نہم جماعت کے امتحانات 10 جون سے شروع ہونگے، پہلا پیپر عربی کا ہوگا، نہم جماعت کے امتحانات 25 جون تک جاری رہیں گے،نہم جماعت کا آخری پیپر اُردو لازمی کا ہوگا۔انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 3 جولائی سے شروع ہونگے۔
پہلے روز شماریات، سائیکالوجی اور ہوم اکنامکس کے امتحانات ہونگے، امتحانات 17 جولائی تک جاری رہیں گے، انٹر پارٹ ون کے امتحانات 27 جولائی سے شروع ہونگے، انٹر پارٹ ون کے امتحانات 10 اگست کو ختم ہونگے، رواں سال بھی کورونا کے باعث دونوں جماعتوں کے عملی امتحانات منعقد نہیں کیے جائیں گے۔