لاہور میں ایک گھر کے 9 افراد کورونا کا شکار، متاثرین کی تعداد 943 ہوگئی

لاہور میں ایک گھر کے 9 افراد کورونا کا شکار، متاثرین کی تعداد 943 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور میں کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی آگئی، سمن آباد انور پارک کے ایک گھر  کے 9  افراد  میں کورونا  کی تصدیق، چار اور آٹھ سالہ بچیاں بھی شامل، پولیس نےعلاقے کو سیل کردیا، غیر ضروری نقل وحرکت پر مکمل پابندی لگا دی۔

ٹائون شپ، فرخ آباد اور اٹاری سروبہ میں تین خاندانوں کے37 مریضوں کی تصدیق کے بعد انور پارک سمن آباد کے ایک گھر سے9 کورونا مریضوں کی تصدیق ہوگئی، متاثر ہونے والے افراد میں ایک چار سالہ جبکہ ایک آٹھ سال کی بچی بھی شامل ہیں، کورونا کے نو مریضوں کی تصدیق کے بعد انور پارک سمن آباد کو بیرئرلگا کر سیل کر دیا گیا، جبکہ ہر قسم کی غیر ضروری نقل و حرکت روکنے کے لیے پولیس نفری بھی تعینات کردی گئی ہے، اے سی سٹی تبریز مری نے بھی کورونا مریضوں کی تصدیق کردی جس کے بعدعلاقے کے دیگر گھروں سےکورونا کے سیمپل لیے جا رہے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں کورونا کے 55 نئے مریض سامنے آگئے جس کے بعد شہر میں مجموعی مریضوں کی تعداد 943 ہوگئی، پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید نئے  کیس رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 4 ہزار919 ہو گئی، کورونا وائرس سے پنجاب میں کل 70 اموات جبکہ لاہور میں 33 ہوئی ہیں،980  افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 20 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،1 ہزار 915 رائے ونڈ سے منسلک افراد 86 قیدیوں،2 ہزار 82 شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، شہروں میں سب سےزیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 943 کنفرم مریض ہیں، جبکہ کُل 67 ہزار882  افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس بخار سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد خشک کھانسی آتی ہے، یہ وائرس سانس کے ذریعے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer