ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں موسلادھار بارش ، سروسز ہسپتال میں پانی داخل

لاہور میں موسلادھار بارش ، سروسز ہسپتال میں پانی داخل
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) لاہو رمیں صبح سویرے شروع ہونے والی بارش سے سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں بارش کا پانی داخل ہوگیا۔

 سروسز اسپتال کی ایمرجنسی اور ڈاکٹروں کے کمروں میں بھی بارش کا پانی داخل ہونے سے سارا نظام درہم برہم ہوگیا۔   بارش کے پانی کی وجہ سے مریضوں اور تیمارداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں ہونے والی بارش کے پیش نظر نگران وزیر اعلی نے چین سے صوبائی اور ضلعی افسران کو ہدایات دیں۔نگران وزیر اعلی نے کہا کہ پانی کے نکاس کو یقینی بنایا جائے تا کہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ محسن نقوی نے فون کرکے انتظامیہ اور واسا حکام کو فیلڈ میں پہنچنےکا حکم دیا۔

Ansa Awais

Content Writer