ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت اہم کام بھول گئی

Punjab Govt
کیپشن: Punjab Govt
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب حکومت سرسبر پنجاب کے نام سے شروع ہونیوالے گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کو شروع کرنا  ہی بھول گئی  ۔

پنجاب حکومت نے صوبے کو سرسبز بنانے کیلئےگرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے نام سے بجٹ تو مختص کیا مگر استعمال کرنا بھول گئی اور مختص شدہ بجٹ سے 9 کروڑ 50 لاکھ روپے کا فنڈ سیوریج اسکیموں کو منتقل کردیا گیا ،محکمہ ہاؤسنگ نے گرین ڈویلپمنٹ پروگرام سے فنڈ کی کٹوتی کا باقاعدہ تحریری حکم نامہ جاری کردیا، گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کا فنڈ حکومتی اراکین اسمبلی کے حلقوں کو منتقل کیا گیا ۔

ذرائع نے بتایا کہ گرین ڈویلپمنٹ پروگرام  کیلئے پنجاب حکومت نے بجٹ رکھا تھا مگر8 ماہ میں ایک پائی بھی خرچ نہیں ہوئی، جس پر محکمہ پی اینڈ ڈی بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ فنڈ کا گرین ڈویلپمنٹ پروگرام پر استعمال نہ ہونے سے اب فنڈ دیگر سکیموں کو منتقل کیا جارہا ہے۔