(فاران یامین) سمن آباد پولیس نے آن لائن پتنگیں اور ڈور فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے 50 پتنگیں اور ڈور کی 6 چرخیاں برآمد کرلیں۔
لاہورپولیس کا پتنگ فرشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے آن لائن پتنگ فروشوں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی، جس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے آن لائن پتنگ اور ڈور فروخت کرنیوالے ملزم کودھر لیا، ملزم عبدالرحمن آن لائن آرڈر پر لاہور میں مختلف جگہوں پر پتنگیں سپلائی کرتا تھا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق پتنگ فروش کے قبضہ سے 50 پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی6 چرخیاں برآمد کرکےمقدمہ درج کرلیا ہے، ملزم نے آن لائن 10 ہزارروپے سے زائد کی پتنگیں فروخت کی تھیں، ملزم سے نقدی بھی برآمد کرلی گئی۔