لاہور میں بارش، دھند اور سموگ کا خوفناک سپیل ٹوٹ گیا

Lahore Rain, Smog, Fog, Climate Change, Light rain, dazzle,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور شہر میں ہلکی بونداباندی سے موسم بدل گیا، خنکی میں اضافہ ہو گیا تاہم دھند اور سموگ کا چار روز سے جاری خوفناک سپیل آج ٹوٹ جانے کی توقع ہے۔ 
شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کے بعد  تقریباً 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ جمعہ کی شب  شہر کا موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔ 
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات کے پہلے پہر ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد ہے۔ 
سموگ کی صورتحال میں بہتری کی نشاندہی ائیر کوالٹی انڈیکس سے بھی ہو رہی ہے۔ آج شب  لاہور 264 مجموعی ائیرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔