ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی حسینہ ہرناز سندھو نے کس خواہش کا اظہار کر دیا؟

Miss Universe
کیپشن: Harnaaz Sandhu
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گزشتہ دنوں بھارتی ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والی حسینہ ہرناز سندھو نے مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل جیت کر ایک بار پھر بھارت کے نام یہ اعزاز کیا تھا،اب انہوں نے اپنی ایک خواہش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہرناز سندھو نے  حال ہی میں دیے گئے  اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں شاہ رخ خان سے بہت متاثر ہوں جس طرح وہ محنت سے کام کرتے ہیں ، کنگ خان بہت ہی نرم مزاج انسان ہیں، ساتھ ہی بھارتی حسینہ ہرناز سندھو نے بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کردیا۔

 واضح رہے کہ ہرناز سندھو 17 سال کی عمر سے مقابلہ حسن میں حصہ لے رہی ہیں، وہ مس یونیورس کا خطاب اپنے نام کرنے والی تیسری لڑکی ہیں جن کا تعلق بھارت سے ہے۔