آئی جی پنجاب سمیت 5اعلیٰ افسران کےلئے لگژری گاڑیاں منگوانے کا فیصلہ

 آئی جی پنجاب سمیت 5اعلیٰ افسران کےلئے لگژری گاڑیاں منگوانے کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : آئی جی پنجاب سمیت 5اعلیٰ افسران کےلئے لگژری گاڑیاں منگوانے کا فیصلہ ،کسٹمزانٹیلی جنس کو مراسلہ بھجوا دیا گیا۔پولیس نے نان کسٹم پیڈ گاڑیاں سرکاری استعمال کےلئے مانگی ہیں۔
 آئی جی پنجاب سمیت 5افسران کو لگژری گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔رواں ہفتے آئی جی پنجاب کےلئے گاڑی ملنے کی توقع ہے۔لگژری گاڑیاں کسٹمز انٹیلی جنس کی جانب سے شہریوں سےکسٹمز فیس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے قبضہ میں لی گئی ہیں۔کسٹمز انٹیلی جنس سے ملنے والی گاڑی کےلئے 1لاکھ سکیورٹی فیس جمع کرائی جائےگی۔

گاڑیاں وصول کرنے کےبعد پولیس ایک ہفتے میں گاڑی رجسٹرڈکرانے کی پابند ہوگی۔گاڑی کسٹمز انٹیلی جنس کسی بھی وقت واپس منگوا سکتا ہے۔گاڑی ناکارہ کے ہونے کے بعد پولیس کسٹمز کو واپس کرنے کی پابند ہوگی۔رواں سال پولیس کےلئے آر پی اوز ، ڈی پی اوز،ایس پیز اور ڈی ایس پیز کےلئے گاڑیاں حکومت نے فراہم کی تھیں۔