ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ائیر پورٹ بیرک میں سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق

 ائیر پورٹ بیرک میں سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: راولپنڈی اولڈ ائیر پورٹ بیرک میں سلنڈر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی اولڈ بے نظیر ائیرپورٹ میں قائم بیرک میں سلنڈر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔ دھماکے سے عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔مقامی ریسیکو اداروں کو جائے حادثہ سے واپس بھیج دیا گیا۔

دوسری جانب راولپنڈی کے دیگر علاقوں پر بھی گیس لیکج کے باعث آتشزدگی کے واقعات ہوئے۔ ریسکیو ٹیموں کو فوری طور پرمتاثرہ علاقوں میں بھجوایا گیا اور سوئی گیس ڈپارٹمنٹ کو بھی اطلاع دی گئی۔

راولپنڈی میں خیابان سر سید، غریب آباد اور ٹینچ بھاٹہ کے علاقوں میں گیس لیکج کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ غریب آباد میں آگ سے متاثرہ ایک خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا۔