شہر میں سٹریٹ کرائم کی نان سٹاپ وارداتوں کا سلسلہ جاری

شہر میں سٹریٹ کرائم کی نان سٹاپ وارداتوں کا سلسلہ جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شہر میں سٹریٹ کرائم کی نان سٹاپ وارداتوں کا سلسلہ جاری،لاہور پولیس سٹریٹ کرائم کی وارداتیں روکنے میں ناکام نظر آتی ہے۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی 615وارداتیں ہوئیں،  پولیس کے مطابق چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں15 گھروں سے لاکھوں مالیت کا سامان چرا لیا ،ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر 53افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے۔

ڈاکوﺅں نے جھپٹا مار کر90 سے زائد شہریوں سے موبائل فونز،4 مقامات سے شہریوں سے موٹرسائیکلیں اور نقدی چھین لی جبکہ77موٹرسائیکلیں چوری،8دیگر وہیکلزچوری اور متفرق چوری کی 366وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

لاہور پولیس نے روایتی کاروائیاں کرتے وارداتوں کے مقدمات تو درج کر لئے تاہم پولیس کی تمام تر کاروائیوں کے باوجود ملزمان پولیس کی گرفت میں نہ آ سکے۔