اورنج ٹرین چلانے کا فیصلہ

اورنج ٹرین چلانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: انتظار کی گھڑیاں ختم، اورنج لائن ٹرین منصوبہ بالآخر مکمل، 25 اکتوبر کو افتتاح کیا  جائے گا، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ  نے کہا ہے کہ منصوبے کو چلانے کے لئے  سالانہ ساڑھے پانچ ارب روپے سبسڈی دی جائے گی۔

 

تفصیلات کے مطابق طویل انتظار ختم ہو گیا، اورنج لائن ٹرین کا افتتاح 25 اکتوبر کو کیا  جائے گا جبکہ چھبیس اکتوبر سے ٹرین ٹریک پر رواں دواں ہوگی۔ علی ٹاؤن تا ڈیرا گجراں تک اب شہری صرف چالیس روپے میں جدید سفری سہولیات سے حاصل کرسکیں گے اور 27 کلو میٹر تک بغیر رش کے سفر کر سکیں گے۔

صوبائی وزیر جہانزیب کھچی کا کہنا ہے کہ اورنج لائن ٹرین شہر لاہور میں ٹرانسپورٹ سیکٹر میں جدت لائی ہے جس پر حکومت کی طرف سے سالانہ 5 ارب 62 لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی۔ جنرل  مینیجر ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ کے مطابق ٹرین کو چھ گرڈ اسٹیشنز سے بجلی دی جائے گی جس پر سالانہ تقریباً ایک ارب نوے کروڑ روپے کا بل آئے گا۔

 

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کچھی کا کہنا ہے کہ اورنج  لائن ٹرین ابتدائی طور پر 13 گھنٹے کے لیے چلائی  جائے گی ، جی ایم ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ کے مطابق ٹرین صبح ساڑے سات بجے تا رات ساڑھے اٹھ بجے تک سفری سہولیات فراہم کرے گی۔ اورنج لائن ٹرین کا عملہ 3 ہزار 668 ملازمین پر مشتمل ہوگا، جبکہ 200 ٹرین ڈرائیورز چین سے منگوائے گئے ہیں جو کہ پاکستانی ڈرائیورز کو ٹریننگ دینے کے بعد واپس چلے جائیں گے اور ٹرین کو مکمل طور پر پاکستانی ڈرائیورز آپریٹ کریں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ اونج لائن ٹرین سفری سہولیات کی فراہمی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا جس سے روزانہ تقریباً اڑھائی لاکھ مسافر مستفید ہو سکیں گے اور منزل مقصود تک پہنچنے کے ساتھ ساتھ شہر لاہور کے نظارے بھی کر سکیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer