حکومت کی کفایت شعاری مہم، نیشنل ہائی وے اتھارٹی بھی پیش پیش

حکومت کی کفایت شعاری مہم، نیشنل ہائی وے اتھارٹی بھی پیش پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم، نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے 24 لگژری گاڑیوں کو نیلام کر دیا، سب سے مہنگی بولی 43 لاکھ پر پراڈو 2007 ماڈل نیلام کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کے بعد محکموں میں بھی کفایت شعاری مہم جاری، نیشنل ہائی وے اتھارٹی لاہور میں 24 گاڑیوں کی نیلامی کی گئی، نیلام کی جانے والی گاڑیوں میں پراڈو، ڈبل کیبن ڈالے، ڈیفنڈر جیپس، نیسان ایکس ٹریل سمیت دیگر لگژری گاڑیاں شامل ہیں۔

ایڈمن آفیسر این ایچ اے شیر محسود کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں این ایچ اے کی 219 گاڑیوں کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا ہے، آج لاہور میں 24 گاڑیوں کی نیلامی کی جارہی ہے، نیلامی میں عوام نے خاصی دلچسپی لی, خریدار کہتے ہیں نیلامی کا عمل شفاف ہے۔

نیلامی میں پراڈو 2007 ماڈل سب سے مہنگی بولی 43 لاکھ پر نیلام کی گئی، این ایچ اے کی جانب سے آج نیلام کی جانے والی 24 گاڑیوں کی مالیت تین کروڑ 49 لاکھ 90 ہزار ہے.