عمران خان نے 23 مئی کو اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا

عمران خان نے 23 مئی کو اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 23 مئی کو نیب پیشی کے موقع پر اپنی گرفتاری کا پھر سے امکان ظاہر کیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 80 فیصد یقین ہے کہ منگل کو مجھے پھر گرفتار کر لیا جائے گا۔عمران خان نے اپنی گرفتاری پر ردِعمل کو اپنی پارٹی ختم کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور سینیئر قیادت سمیت اُن کی پارٹی کے 10 ہزار سے زائد کارکن زیرِحراست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر قاتلانہ حملے ہوئے اور قتل کی کوشش کی وجہ یہ تھی کہ پی ڈی ایم ضمنی انتخابات ہار چکے تھے اور پی ٹی آئی زیادہ سے زیادہ مقبول ہو رہی تھی،  اس لیے میں جانتا تھا کہ میری جان کو خطرہ ہے اور مجھے اس کے بارے میں کھلے عام بات کرنی پڑی۔

سابق وزیر اعظم نے اکتوبر میں شیڈول عام انتخابات کے بارے میں پی ڈی ایم حکومت کے ارادوں کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا اور اس امکان پر تشویش کا اظہار کیا کہ انتخابات اس وقت تک ملتوی کیے جاسکتے ہیں جب تک کہ حکومت کو یقین نہ ہو کہ پی ٹی آئی کامیاب نہیں ہوگی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر