بناؤ سنگھار کی تیاریاں عروج پر، بیوٹی سیلونز کی چاندی ہوگئی

بناؤ سنگھار کی تیاریاں عروج پر، بیوٹی سیلونز کی چاندی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہر بھر سے(سعدیہ خان)لاک ڈاؤن کے بعد بیوٹی سیلون پر عید کی گہما گہمی نظر آرہی ہے، خواتین عید کی خوب تیاریاں کر رہی ہیں، بیوٹی سیلونز پر کرونا سے متعلق کیا احتیاطی تدابیر اپنائی جا رہی ہیں۔

بناؤ سنگھار اور خوب سے خوب تر نظر آنے کی جستجو نے بیوٹی پارلرز پررونقیں دوبالا کر دیں، خواتین ہیئر سٹائلنگ ،مینی پیڈی اور دیگر سروسز حاصل کر رہی ہیں اور عید پر خوب رش بھی رہے گا۔لاک ڈاؤن کے بعد بیوٹی سیلونز کی چاندی ہوگئی ہے  جس کو مدنظر رکھتے ہوئے متعدد بیوٹی سیلونز نے کورونا  بچاؤ  احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنے کیلئے انتظامات کر لیے ہیں۔

خواتین کا کہناہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران بیوٹی سیلونز کی بندش سے خوبصورتی متاثر ہوئی، عید پر نئے ڈریسزکے ساتھ بناو ٔسنگھار ضروری ہے۔ بیوٹی سیلونز سے وابستہ افرادنے عیدکے موقع پررش کی صورت میں دورانیہ بڑھانے  کی اپیل کرتے ہوئے دو روز دن اور رات کے اوقات میں سیلونز کھولنے کی اپیل کی ہے۔

پنجاب کے پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ نے صوبے میں بیوٹی اینڈ ہیئر سیلونز کے لیے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز ) جاری  کردئے تھے، محکمہ صحت کی ہدایات کے مطابق سیلونز کو ان شرائط پر عمل کرنا  لازمی ہوگا۔بیوٹی سیلون اور پارلرز کے ایک سروس ایریا میں ایک ہی کسٹمر کو بٹھایا جا سکے گا، انتظار گاہ میں ایک سے زیادہ افراد نہ بٹھائے جائیں.

کل گنجائش کے مطابق صرف 50 فیصد افراد کو اندر آنے دیا جائے، کسی فرد کو 15منٹ سے زیادہ انتظار نہ کروایا جائے، ٹیلیفون کے ذریعے اپائنمنٹ دینے کی حکمت عملی اپنا کر ہجوم سے بچا جائے۔

 دوسری جانب پنجاب حکومت نے شاپنگ مالز اور مارکٹیس رات دس بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی ہے، شہر  کی مارکٹیس میں خریداری کے رش کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ عید تک مارکٹیس اور شاپنگ مالز رات دس بجے تک کھلی رہیں گئی۔


 

 

Shazia Bashir

Content Writer