سابق ایمپائر و ماہر اشتہار و تشہیر شعیب میر نے دنیا کو الوداع کہہ دیا

سابق ایمپائر و ماہر اشتہار و تشہیر شعیب میر نے دنیا کو الوداع کہہ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: سابق ایمپائر و ماہر اشتہار و تشہیر شعیب میر خالق حقیقی سےجا ملے۔ نماز جنازہ میں دوست احباب اور رشتہ داروں کی شرکت۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق شعیب میر کا شمار ملک کے نڈر اور بے باک شہریوں میں ہوتا تھا۔سابق ڈکٹیٹر ضیاء الحق کے دور میں آزادی رائے کی خاطر انہوں نے قید و بند کی صعبتیں کاٹیں۔ فیض گھر میں فن موسیقی کے ساتھ تسلسل سے جڑے رہے جبکہ نجی یونیورسٹی میں استاد کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرتے رہے۔ شعیب میر کے قریبی ساتھی اسد رضوی کا کہنا تھا کہ شعیب میر مشہور و معروف برانڈز کی تشہیری مہم میں استعمال ہونے والے کلمات کے تخلیق کار رہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:شہر میں ڈسپنسریاں خالی ،ڈاکٹرز رمضان بازاروں میں کام کریں گے 

 علاوہ ازیں سٹی 42 کیلئے استعمال ہونے والی سطر "شہر کی سب باتیں" بھی انہی کی ایجاد تھی۔ ان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے رہا اور وہ ذوالفقار علی بھٹو کی شخصیت سے ہمیشہ متاثر رہے۔ شعیب میر نے سوگواران میں زوجہ بیٹا اور ایک بیٹی کو چھوڑا۔ ان کی نماز جنازہ میں اظہر شیخ، ظفر اللہ، سہیل شیخ سمیت رشتہ داروں اور دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ ان کو سوسائٹی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔