ماہ صیام کے پہلے عشرے میں ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں خوفناک اضافہ

 ماہ صیام کے پہلے عشرے میں ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں خوفناک اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : ماہ صیام کے پہلے عشرے میں ڈکیتی و راہزنی کی 700سےزائدوارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ 
پولیس ریکارڈ کے مطابق شہر میں موبائل و پرس جھپٹنے کی 320 وارداتیں ہوئیں ، سٹریٹ کریمنلز اور ڈاکوؤں نے شہریوں سے نقدی ، موبائل فونز اور زیورات لوٹ لیے۔ ماڈل ٹاؤن ، صدر اور اقبال ٹاؤن ڈویژن جرائم پیشہ افراد کے نشانے پر رہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 10ویں روزے کی شام باغبانپورہ میں 50 لاکھ کی ڈکیتی ہوئی ، جہاں چار ڈاکوؤں نے گودام عملے کو یرغمال بناکر لوٹ مار کی ، دوران ڈکیتی ڈاکو کلوزسرکٹ فوٹیجز بھی ساتھ لے گئے ۔ 
 پولیس ریکارڈ کے مطابق ماہ صیام کے 10دنوں راہگیروں سےموبائل جھپٹنےکی 300 سے زائد وارداتیں ہوئیں، جبکہ شاپ رابری کی 25وارداتیں رپورٹ ہوئیں، شاپ رابری کی درجنوں وارداتوں میں بھاری رقم چھین لی گئی۔