شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار،محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار،محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف)ماہ صیام کے دوران قدرت مہربان ہوگئی ،شہر لاہور میں صبح سویرے بادل برس پڑے ،ٹھنڈی ہواؤں سے شہر کا موسم دوگنا سہانا ہوگیا۔

 شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ،درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش اور بادلوں کا بسیرا شہر میں رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا۔
ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں صبح سویرے بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔چوبرجی ، جوہر ٹاؤن،کوٹ لکھپت سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ،زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری تک جانے کے امکانات ظاہر کیے گئے۔ہوا میں نمی کا تناسب 96 فیصد ہے۔ہوا 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے،محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی ظاہر کر دی ۔ 

 دوسری جانب موسم جے تیور بدلتے ہی فضائی آلودگی میں کمی ریکارڈ ،ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 189 ریکارڈ ہوئی۔فیز8-ڈی ایچ اے 242،سید مراتب علی روڈ 193,ہو ایس کونسلٹ 193,فدا حسین ہاؤس 199 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کی گئی۔