سی سی پی او مشکل میں، ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کردیا

سی سی پی او مشکل میں، ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) لاہورہائیکورٹ میں پولیس کانسٹیبل بھرتی کیس کی سماعت ہوئی، ہائیکورٹ کا سی سی پی او کوتوہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں جسٹس محمد قاسم خان نےمحمد اشفاق سمیت دیگرکی درخواست پرسماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے ملک اویس خالد ایڈووکیٹ پیش ہوئے،ایس پی لیگل رانا لطیف بھی کیس کی سماعت سننےکےلئےکمرہ عدالت میں موجود رہے، درخواست گزاروکیل نےموقف اختیارکیا کہ 2015 میں پولیس کانسٹیبل کی بھرتی کےلئےاخبار میں اشتہاردیاگیا،میرٹ پرپورا اترنےکےباوجود کانسٹیبل بھرتی نہیں کیا گیا۔

اُمیدواروں کےنام ویٹنگ لسٹ میں رکھےگئےجبکہ چارسےپانچ سو منتخب اُمیدواروں نےجواننگ نہ دی،اس کے باوجود درخواست گزاروں کو پولیس کانسٹیبل کےتقرر نامےجاری نہیں کیےگئے،لاہور ہائیکورٹ کےحکم کے باوجود درخواست گزاروں کو کانسٹیبل بھرتی نہیں کیا جارہا۔

عدالت کے سولہ مئی 2017کےحکم پرعمل درآمد نہیں کیا گیا، درخواست گزاروں نےاستدعا کی کہ عدالت حکم عدولی پرسی سی پی او بی اے ناصر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer