کورونا نے لاہور پولیس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

کورونا نے لاہور پولیس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) لاہور پولیس میں کورونا کیسز کی تعداد میں روز بروز اضافہ جاری ہے، پولیس میں کورونا کیسز کی تعداد 344 تک پہنچ گئی، سیل شدہ علاقوں میں ڈیوٹیاں کرنے والے پولیس افسران اور اہلکار زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ فورس کو کورونا سے محفوظ بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید نے بتایا کہ کورونا وباء سے مجموعی طور پر 344 اہلکار متاثر ہوئے جن میں سے 191 اہلکار و افسران قرنطینہ ہیں۔ کورونا وائرس سے 148 اہلکاروں و افسران نے صحتیاب ہوکر دوبارہ ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور پولیس اہلکار سمارٹ لاک ڈاون ایریاز میں چاق وچوبند کھڑے ہیں۔ شہری کورونا وباءکے تدارک کےلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔ کورونا وباء میں متاثر ہونے والے افسران اور اہلکاروں میں فی کس 25 ہزار مالیت کے چیکس تقسیم کئے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس اپنی سپاہ کی مکمل حفاظت کئے ہوئے ہیں۔ ناکوں، قرنطینہ سنٹرز، پولیس دفاتر میں اور تھانوں میں پبلک ڈیلنگ، سیل شدہ علاقوں، لاک ڈاﺅن ایریاز اور ہسپتالوں میں فرائض کی بجاآوری کے دوران اہلکار متاثر ہوئے۔

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہورمیں کوروناوائرس کے باعث مزید11اموات ہوئیں اور  مجموعی تعداد556 ہوگئی جبکہ شہرمیں کوروناوائرس کے471نئے کیسز سامنے آنے سے مجموعی تعداد34 ہزار282 ہوگئی۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق پنجاب میں کوروناکے1204 نئےکیسز رپورٹ ہونے سے مجموعی تعداد66,943 ہوگئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer