پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن  اور فنشرز چیمپیئن شپ کے درمیان تاریخی معاہدہ طے

پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن  اور فنشرز چیمپیئن شپ کے درمیان تاریخی معاہدہ طے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کے ایم ایم اے کے کھلاڑیوں کے لئے بڑی خوشخبری،قطر کے شہر دوحہ    میں سوموار کے روز  پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن  اور فنشرز چیمپیئن شپ کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پایا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق معاہدے کی اس تقریب میں پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن کے صدر بابر راجہ، آپریشنز ڈائریکٹر اویس شاہ، چیئرمین  فنشرز چیمپیئن جئی سدھارسن، اور فنشرز چیمپیئن شپ کے ڈائریکٹر شیخ ابو خالد جیسے اہم اراکین موجود تھے ۔اس معاہدے میں ایک ساتھ کام کرنا، وسائل کا تبادلہ کرنا، اور ایم ایم اے کے ایونٹس مل کر منعقد کرنا شامل ہے۔ 

پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن کے صدر بابر راجہ کا کہنا تھا کہ معاہدے کی اس تقریب نے  پاکستان اور دنیا بھر میں ایم  ایم اے  کے لیے ایک نیا باب کھولا ہے، ایک ساتھ کام کر کے ہم کھلاڑیوں اور فینز کے لیے مزید مواقع پیدا کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب آئی ایف ٹی ایم ایم اے پروموشن اور  ڈائریکٹرآپریشنز پی ایم ایم اے ایف  اویس شاہ نے کہا کہ اس معاہدے کا مقصد پاکستانی ایم ایم اے اور کھلاڑیوں کو پروموٹ کرنا ہےایک ساتھ کام کرکے ہم  دنیا بھر میں بڑے  اثرات ڈال سکتے ہیں، اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ  ہم کمبیٹ اسپورٹس کے لیے نئے ریکارڈس قائم کرنا چاہتے ہیں۔

فنشرز ایم ایم اے پروموشن کے چیئرمین جئی سدھارسن نے بین الاقوامی طور پر مل کر کام کرنے کی بات کی،انھوں نے کہا  کہ ایم ایم اے ایک ایسا کھیل ہے جو دنیا بھر میں لوگوں کو جوڑتا ہے۔ پی ایم ایم اے ایف اور آئی ایف ٹی  کے ساتھ مل کر ہم خیالات کا تبادلہ کرکے  کھلاڑیوں اور فینز کے لیے  مزید راستے ہموار کرسکتے ہیں جبکہ فنشر چیمپیئن شپ کے ڈائریکٹر شیخ ابو خالد کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کے تعاون سے ہم ایم ایم اے  کمیونٹی کو مضبوط بنا سکتے ہیں  اور ایم ایم کے کھلاڑیوں کے  جذبےکو بڑھا سکتے ہیں۔