سبز مرچ کھانے کے لاجواب فوائد

سبز مرچ کھانے کے لاجواب فوائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں ہری مرچ ایک عام اور سستی شے سمجھی جاتی ہے ہری مرچ کھانوں کا مزہ تو دوبالا کرتی ہی ہے لیکن یہ صحت کے حوالے سے بھی بے شمار طبی فوائد رکھتی ہے ہری مرچ کا مزاج خشک اور گرم ہوتا ہے ہری مرچ نیوٹریشنز سے بھر پور ہوتی ہے،جو سنگین بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔
ہری مرچ ہارٹ اٹیک، فالج، امراض قلب اور کینسر جیسی بیماریوں سے ناصرف انسانوں کو بچاتی ہے بلکہ ان بیماریوں میں مبتلا افراد میں موت کے خطرات کو بھی کم کرتی ہے، ہری مرچوں کے عادی افراد میں ہارٹ اٹیک، فالج یا کینسر سے موت کا خطرہ اس سے دور رہنے والے افراد کے مقابلے میں نمایاں حد تک کم ہوتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ورطہ حیرت میں ڈالنے والی یہ تحقیق حالیہ دنوں ہوئی، ریسرچ کے دوران 5 بڑے میڈیکل ڈیٹا بیسز سے ساڑھے 4 ہزار سے زائد تحقیقی رپورٹس کی اسکریننگ کی گئی۔
اس تحقیق میں جن رپورٹس کا مشاہدہ کیا گیا ان میں 4 بڑے پیمانے پر ہونے والی تحقیقاتی رپورٹس بھی شامل تھیں جو چین، اٹلی، ایران اور امریکا میں 5 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد پر ہوئی تھیں، مذکورہ افراد پر مرچوں کے اثرات کا موازنہ مرچیں نہ کھانے اور کبھی کبھار کھانے والوں سے کیا گیا تھا۔
تمام رپورٹس پر تجزیے سے پتا چلا کہ جو لوگ ہری مرچ کے استعمال کے عادی ہوتے ہیں ان میں ہارٹ اٹیک، فالج یا دل کی شریانوں سے جڑے امراض سے موت کا خطرہ 26 فیصد تک کم ہوجاتا ہے اور کینسر میں مبتلا افراد میں موت کا خطرہ 23 فیصد جبکہ کسی بھی امراض کی وجہ سے موت کا امکان 25 فیصد تک کم ہوتا ہے۔
سبز مرچ میں وٹامن A بھی پایا جاتا ہے جو ہماری بینائی کے لئے بہترین ٹانک ہے ایسے خواتین حضرات جن کی نظر کمزور ہو انھیں ایسی سبزیاں اور پھل استعمال کرنی چاہئیں جن میں وٹامن A کی مقدار زیادہ ہو۔

اس کے علاہ سبز مرچ میں B6، کاپر، پوٹاشیم، آئرن، کاربوہائیدریٹ اور پروٹین بھی پائی جاتی ہے۔ سبز مرچ میں پائے جانے والے تمام اجزاء ہماری صحت کی ضمانت ہیں۔ اس لئے ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم اس سبزی میں پائے جانے والے اجزاء سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اسے اپنے روزمرہ کے کھانوں میں استعمال کریں۔
سبز مرچ انسانی جسم میں مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے۔ اگر اسے سلاد کے طور پر استعمال میں لایا جائے تو یہ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے۔ سبز مرچوں کو کبھی بھی ہاتھ میں پکڑ کر نہ کاٹیں بلکہ ماربل یا لکڑی کے تختے پر رکھ کاٹی جائیں اس طرح خصوصاً خواتین جلن سے بچ سکتی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer