لیسکو کی کارروائی، ڈپٹی میئر میاں طارق کے گھر سےبجلی کی چوری پکڑی گئی

لیسکو کی کارروائی، ڈپٹی میئر میاں طارق کے گھر سےبجلی کی چوری پکڑی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہدندیم سپرا: لیسکو اسلامیہ پارک سب ڈویژن کا ڈپٹی میئر میاں طارق کے گھر پر چھاپا، بوگس میٹر سے ہونے والی بجلی چوری پکڑ لی، کمرشل میٹرز کو غیر قانونی طور پر دوسری جگہ نصب کر کے بجلی چوریہو رہی تھی۔

لیسکو اسلامیہ پارک سب ڈویژن نے ڈپٹی میئر میاں طارق کے گھر پر چھاپا مارا، لیسکو ذرائع نے بتایا کہ بوگس میٹر لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی، کچی آبادی فیروز پور روڈ پر کنکشن منظور کرایا گیا تاہم ایل او ایس منصوبے میں دکان ختم ہونے کے بعد میٹر گھر پرلگا دیا گیا۔ میٹر پرایک سال سے زیرو یونٹ چارج کیا جا رہا تھا، پکڑے جانے پر ڈپٹی میئر کو پچھہتر ہزار روپے بل چارج کیا گیا، ایس ڈی او اسلامیہ پارک سب ڈویژن نوید شاہنواز نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ایس ڈی اواسلامیہ پارک نے بل چارج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کیں، قوانین کے مطابق تحقیقات سے قبل کسی بھی صارف کو بل چارج نہیں کیا جا سکتا، میٹر پکڑنے کے بعد سیاسی اثرورسوخ کے سامنے ایس ڈی او اسلامیہ پارک بے بس نظر آ رہے ہیں۔