پنجاب بھر کے اساتذہ کو 15 ہزار الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی

پنجاب بھر کے اساتذہ کو 15 ہزار الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: پنجاب بھر کے اساتذہ کو الیکٹرک بائیک دی جائیں گی، صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے الیکٹرک بائیک چلا کر معائنہ بھی کیا۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 5 ہزار اساتذہ کو الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی جبکہ دوسرے اور تیسرے مرحلے میں مزید 5،5ہزار بائیکس دی جائیں گی۔
اس موقع ہر اساتذہ کا کہنا ہے کہ پٹرول مہنگا ہونے سے سکول آنے جانے میں مشکلات کا سامنا ہے،الیکٹرک بائیک ملنے سے لوکل ٹرانسپورٹ کے کرایوں سے جان چھوٹ جائے گی۔
دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم نے  کہا کہ الیکٹرک بائیک اساتذہ کیلئے 100 فیصد سود مند ثابت ہوگی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے منظوری کے بعد الیکٹرک بائیکس تقسیم ہوں گی ۔