چینی کے بحران پر قابو پانے کیلئے انتظامیہ متحرک

Sugar Shortage in Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: ضلعی انتظامیہ نے چینی کے حصول کو میوزیکل چئیر کا کھیل بنا دیا۔ رمضان بازار میں شہریوں کیلئے لگائی گئی کرسیاں سہولت کی بجائے زحمت بن گئیں۔ خواتین نے بار بار اٹھنے بیٹھنے کی مشق پر برہمی کا اظہار کیا۔ دوسری جانب ڈی سی لاہور نے بڑے ڈپارٹمنٹل سٹورز پر چینی کی سپلائی بڑھا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کی سہولت کیلئے کرسیاں لگائی گئیں جو خواتین کیلئے زحمت بن گئی۔چینی کاونٹر تک پہنچنے کیلئے خواتین کو کافی مشکل کا سامنا رہا۔ ضلعی انتظامیہ نے چینی کی لائن میں لگے افراد کو اپنی طرف سے سہولت دی تھی لیکن یہ سہولت الٹا ان کے گلے پڑ گئی۔خواتین نے اٹھنے بیٹھنے کی مشق کو اپنی تضحیک قرار دیا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں چینی کے بحران پر قابو پانے کیلئے سپلائی بڑھائی جا رہی ہے۔ چیئرمین الفتح سٹور عرفان اقبال شیخ نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک لاکھ 20 ہزار کلوگرام چینی کی فراہمی کی تصدیق کی ہے۔ چینی کے بحران کو ڈیڑھ ماہ ہو گیا ہے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ مارکیٹ میں طلب و رسد کے حساب سے چینی فراہم کی جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لیں۔ 

چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔سپیشل برانچ کی رپورٹ پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ڈیفنس کے علاقے الفلاح ٹاؤن میں کارروائی کی۔انتظامیہ نے ڈیفنس کے علاقے میں گھر پر چھاپہ مار کر 540 بوری چینی برآمد کر لی۔محمد عبداللہ نامی شخص نے الفلاح ٹاؤن میں گھر میں گودام بنا رکھا تھا۔ انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزوی کرنے پر گودام کو سیل کر دیا۔ یاد رہے چند روز قبل بھی سپیشل برانچ کی رپورٹ پر کاروائی کی گئی تھی۔