ایک گھر سے دس کرونا مریضوں کی تصدیق

ایک گھر سے دس کرونا مریضوں کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) شہر میں کرونا کے شکار جاری، اٹاری سروبہ گلی نمبر 17 سے ایک گھر سے دس کرونا مریضوں کی تصدیق ، ضلعی انتظامیہ  نے پولیس کو فوری گلی سیل کرنے کی ہدایات کر دی۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں کرونا مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کے مطابق اٹاری سروبہ گلی نمبر 17 کے ایک ہی گھر کے دس مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد علاقے کو ریڈ زون قرار دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ گلی کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جس کے لیے پولیس کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں ، ضلعی انتظامیہ نے پولیس کو اٹاری سروبہ گلی نمبر 17 سے غیر ضروری نقل و حرکت کو محدود کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں ۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 9749 ہوگئی۔ کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں  کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 4328 ، سندھ میں 3053 ، خیبر پختونخواہ میں 1345، اسلام آباد میں 194، بلوچستان میں 495 ، گلگت بلتستان میں 283 اور آزاد کشمیر میں تعداد 91ہوگئی۔

کمانڈ سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 209 ہوگئی۔ کے پی کے میں سب سے زیادہ 80،  سندھ میں 66  پنجاب میں 51 گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 6 مریض جاں بحق ہوئے ۔وفاقی دارالحکومت میں اموات کی تعداد 6 ہے۔

کمانڈ سینٹر کے مطابق مُلک بھر میں کورونا کے 2256 افراد مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں جبکہ 52 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز میں سے 34 فیصد کیسز کا تعلق بیرون مُلک سے جبکہ 64 فیصد مقامی طور پر پھیلا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer