وکلاء سول جج کے امتحان میں فیل، کامیابی کا تناسب ایک فیصد سے بھی کم

وکلاء سول جج کے امتحان میں فیل، کامیابی کا تناسب ایک فیصد سے بھی کم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے گریڈ 17 میں سول جج کم مجسٹریٹ کے مقابلے کے امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا۔ 3165 امیدوار وکلاء میں سے صرف 28 پاس ہوئے، کامیابی کا تناسب ایک فیصد سے بھی کم رہا۔ سول جج بھرتی کے لئےانتہائی کم تناسب سے کامیابی, وکلاء کی اہلیت پر سوالیہ نشان ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاؤنج میں تحریری نتائج کے اعلان کی تقریب ہوئی جس میں چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے خصوصی شرکت کی، جسٹس ملک شہزاد احمد خان ،  جسٹس عائشہ اے ملک ، جسٹس شاہد وحید ، جسٹس عاطر محمود ، ایگزمینیشن  کمیٹی کے ممبرز ججز جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس سردار احمد نعیم سمیت پرنسپل سیٹ پر کام کرنے والے دیگر ججز نے شرکت کی ۔

ایڈیشنل رجسٹرار امتحانات چویدری محمد یعقوب ، رجسٹرار بہادر علی خان ،سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ ، ڈی جی ایچ آر ہائیکورٹ سردار طاہر صابر سمیت دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔تقریب میں آگاہ کیا گیا کہ سول ججز کی بھرتی کے لئے 6885 امیدواروں نے درخواستیں دیں۔ 1719 خواتین امیدور شامل تھیں، تحریری امتحان دینے والے  3165 امیدواروں میں سے صرف 28 پاس ہوئے۔کامیاب ہونے والوں میں 16 مرد اور 12 خواتین شامل ہیں۔کامیاب ہونے والے امیدوار کا سائیکا لوجیکل ٹیسٹ کروایا جائے ۔ سائیکالوجیکل ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کو انٹرویوز کے لئے کال کیا جائے گا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے امتحانی کمیٹی کی کارکردگی کو سراہا ، سٹی فورٹی ٹو نے سول ججز کم مجسٹریٹ کے لئے ہونے والے امتحانی نتائج کی فہرست حاصل کرلی جس کے مطابق تحریری امتحان میں پاس ہونے والے امیدواروں میں  جنید صفدر ، عدنان لیاقت ، عمران یوسف ، عدنان امین ، اوجالہ نعیمی ، زہرہ فیاض ، ذیشان بٹ ، شیروز شاہین رانجھا ، شمع یاسین ، نویدالرحمان ، سعید ذیشان حیدر شامل ہیں ،مزید کامیاب امیدواروں میں عمران انور ، حبیبہ سرفراز شیخ، اقرا فاروق ، فاریحہ یونس، سائرہ بانو ، حفیظ محمد احسن، صباء عالم ، محمد ساجد بلال، راجیلہ خالد ، سہیل افضل ، محمد افنان جاوید ، ثمرہ وحید ، بلال حسن ، خدیجہ فاروق ، محمد جواد ، یاسر بلال ، اور شہباز اکرم شامل ہیں ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer