ڈالر مزید سستا ہوگیا

ڈالر مزید سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: روپیہ کا ڈالر کو جھٹکا، قدر مزید گرگئی، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی،  انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 1 روپیہ 62پیسے سے کم ہو کر 159روپے 50 پیسے پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق    کورونا وائرس سے ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ  جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہواقع ہوئی، انٹر بینک میں ڈالر 1 روپیہ 62 پیسے سستا ہو  کر 159روپے 50 پیسے کا ہوگیا,  آج مسلسل بڑھتی ہوئی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے کو آئی ہے.

دوسری جانب پی اینڈ ڈی بورڈ کی رپورٹ کے مطابق  کورونا کی تباہ کاریوں سے پنجاب کو کھربوں روپے کا نقصان ہوگا اس حوالے سے پی اینڈ ڈی بورڈ نے رپورٹ تیار کی ہے اور وزیر اعلی کو پنجاب کو رپورٹ ارسال کردی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق کورونا کی وجہ سے پنجاب حکومت کو 18 کھرب روپے تک نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور کورونا کے باعث پنجاب کا جی ڈی پی بھی 9 فیصد تک کم ہو جانے کا خدشہ، ہر ماہ ایک فیصد تک مزید کم ہوگا۔

 رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 30 سے 40 لاکھ ملازمتیں فوری طور پر ختم ہونے کا اندیشہ ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ رپورٹ کے مطابق اگر کورونا پر بروقت قابو نہ پایا گیا تو مزید 47 لاکھ ملازمتوں کو نقصان پہنچے گا اور کورونا کے باعث پنجاب میں خط غربت میں زندگی گزارنے والی 23 فیصد آبادی بڑھ کر 33 فیصد تک ہو جائے گی، اسی طرح پنجاب کی غریب آبادی میں دس فیصد تک اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق پنجاب کی آبادی کا 19 فیصد متوسط طبقہ بھی خط غربت کی لکیر تک پہنچ جائے گا، اور اگر کورونا پر بروقت قابو نہ پایا گیا تو پنجاب کی 58 فیصد تک آبادی خط غربت تک پہنچ جائے گی، ذرائع نے بتایا یا ہے کہ پنجاب کو کورونا کی وجہ سے 6 کھرب سے 18 کھرب تک نقصان پہنچے کا اندیشہ ہوگا جبکہ پنجاب کا جی ڈی پی 3 فیصد سے9 فیصد تک کم ہو جائے گا۔

 

Shazia Bashir

Content Writer