شمالی وزیرستان میں  بین المدارس فٹبال ٹورنامنٹ کا اختتام ہوگیا

Inter Madrasa Fut Ball Tournament North Waziristan, Younsan Khan Sports Complex, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں دینی مدارس کے طلبہ کے لئے منعقد کئے گئے انٹر مدرسہ فٹ بال لیگ ٹورنامنٹ کا اختتام ہوگیا۔ جس کا مقصد نوجوانوں کو کھیل کے موقع فراہم کرنے کے ساتھ  بھائی چارے، اخوت اور نظم و ضبط کو اجاگر کرنا تھا۔

 ایونٹ میں ضلع بھر سے 30 ٹیموں نے حصہ لیا، ٹورنامنٹ کا انعقاد ٹوچی سکاوٹس کی نگرانی میں کیا گیا۔

 یونس خان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے فٹسال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سربند اور  تپی کے دینی مدارس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

  پروقار ایونٹ کے مہمان خصوصی جی او سی میجر جنرل نعیم اختر تھے ۔ فائنل میچ دیکھنے کے لئے قبائلی عمائدین، مدارس کے طلبا، مہتمم اور کثیر تعداد میں عوام یونس خان سپورٹس کمپلیکس میں پہنچے تھے۔