(سٹی42) متنازعہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے سوشل میڈیا کو خیر آباد کہہ دیا یا اپنی مصروفیات کی وجہ سے وہ اچانک کہیں غائب ہوگئیں اس کے بارے کوئی اطلاعات نہیں، ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے پرستار ان کے اچانک سوشل میڈیا سے غائب ہونے سے پریشان ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی پہچان بنانے والی متنازعہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے غائب ہیں جس پر ان کے مداح بھی پریشان ہیں،ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اکثر ٹویٹر یا ٹک ٹاک پر متحرک نظر آتی تھیں جبکہ گزشتہ کچھ دنوں سے وہ نظر نہیں آئیں،سیاستدانوں سے رابطے ان کے ساتھ سیلفیاں اور ویڈیوز کی وجہ سے حریم شاہ کافی شہریت پاچکی ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آخری ویڈیو میں انہوں نے مفتی قوی کو تھپڑرسید کیاتھااسی کے بعد مفتی قوی کی بھی سوشل میڈیا پر سرگرمیاں صفر ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق مفتی قوی کے اہلخانہ نے ان پر سخت پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں ،اسی ویڈیو کے بعد سے حریم شاہ بھی سوشل میڈیا سے غائب ہیں، کہا جارہا ہے کہ شاید ان پر بھی کچھ پابندیاں ہونگی ورنہ وہ سوشل میڈیا سے غائب نہ ہوتیں۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مفتی عبدالقوی کے منہ پر حریم شاہ کی جانب سے تھپڑ رسید کیاگیا اور عبدالقوی بوکھلا گئے، حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کا اعتراف بھی کیاتھا،تھپڑ مارنے کی وجہ بتاتے ہوئےحریم شاہ کا کہناتھا کہ مفتی عبدالقوی دو روز سے اُن کے ساتھ نازیبا گفتگو کر رہے تھے۔
حریم شاہ سے تھپڑ کھاتا ہوا مفتی عبدالقوی۔۔۔
— Haqeeqat TV (@Haqeeqat_TV) January 18, 2021
آج کل کے مفتیوں نے اسلام کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نا چھوڑی pic.twitter.com/jmhjBCvyQS
بار ہا منع کرنے کے باوجود باز نہیں آئے، میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو میں نے اور میری دوست نے اُنہیں مارا۔ تھپڑ کھانے کے واقعہ کے بعد عبدالقوی نے ایک بیان میں کہا کہ حریم شاہ نے نہیں، اُن کی سیکرٹری عائشہ نے مارا، مقصد ویڈیو وائرل کرا کے لاکھ دو لاکھ روپے کمانا تھا۔