(بسام سلطان) پنجاب حکومت کا کورونا وائرس کے حوالے سے تحصیل اور ضلع کی سطح پر ہیلتھ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹیاں تشکیل دے دیں، ان کمیٹیوں کے ذمے 14 اقدامات اپنانے کے احکامات جاری ۔
تفصیلات کے مطابق کمیٹیاں کورونا مریضوں کے قرنطینہ سنٹر پر عملے کی تعیناتی کو یقینی بنائیں گے۔ اپنے اپنے علاقوں کے پازٹیو کیسز اور ان سے روابط والے افراد کو ٹریس کریں گی۔ مشتبہ مریضوں کی نشنادہی اور کورونا ٹیسٹ کرنے کے نمونے حاصل کروائیں گی۔ کمیٹیاں مریضوں کے ٹیسٹ رپورٹس کا حصول جلد بنائیں گی ۔ تمام مریضوں کے نمونے ٹیسٹ کے لیے لیباٹری کو بھجوائیں گی۔ کمیٹیاں پازیٹو مریضوں کو ہائی ڈیپنڈینسی اور ائی سی یو تک منقتل کروائیں گی، کورونا مریضوں سے عام لوگوں سے روابط پر پابندی کو یقینی بنائی گی ۔ہر کمیٹی اپنے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے اداروں کے ساتھ رابطے میں رہے گی ۔ کمیٹی قرنیطینہ سنٹرز پر سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنائی گی۔