نگراں حکومت نے پنجاب بھر کی تاریخی عمارتوں،قدیم دروازوں کی بحالی کا فیصلہ کرلیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں پنجاب بھر کی تاریخی عمارتوں اور قدیم دروازوں کی بحالی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

لاہور کے 12 قدیم دروازوں کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے ڈی جی لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کو تاریخی دروازوں کی بحالی کا ٹاسک دے دیا ۔ڈی جی لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری نے تاریخی عمارتوں کی بحالی کے پروگرام پر بریفنگ دی،انہوں نے بھرپور تعاون پر وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا خصوصی اجلاس  اندرون شہر میں ہوا۔