بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کی وجہ بتا دی

بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کی وجہ بتا دی
کیپشن: کپتان بابر اعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ  ٹیم کے کپتان بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست سے مایوس ہوگئے۔ بابراعظم کا کہنا ہے کہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کا بھرپور مقابلہ کیا، دس پندرہ رنز مزید ہوتے تو میچ ہمارے ہاتھ میں ہوتا۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا  کہ دس پندرہ رنز مزید ہوتے تو میچ ہمارے ہاتھ میں ہوتا۔ ورلڈ کپ سے قبل اپنی خامیوں پر قابو پانا ہوگا۔ ہم نے غلطیاں کی ہیں اور اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے، ایک کے بعد ایک وکٹ گرنے سے ٹیم پر پریشر آیا ہے۔
بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو کھلانے یا نہ کھلانے سے میچ نہیں ہارے بلکہ اپنی غلطیوں کی وجہ سے میچ ہارے ہٰیں۔ امید ہے ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز میں اچھا پرفارم کرے گی۔

واضح رہے انگلینڈ نے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے 1-2 سےسیریز جیت لی تھی۔ مانچسٹر میں کھیلےجانے والے میچ میں قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 155 رنز کا ٹارگٹ دیا۔

انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے نے 64 رنز کی شانداراننگز کھیلی، انہوں نے ایک چھکا اور 12 چوکے لگائے جبکہ ڈیوڈ ملان اور کپتان مورگن نے بالترتیب31 اور 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے 3 وکٹیں حاصل جبکہ عماد وسیم، حسن علی،شاداب خان اور عثمان قادر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔