پیپلزپارٹی پنجاب نے کل پنجاب بھرسے تنظیمی عہدیداروں کا اجلاس طلب کرلیا

پیپلزپارٹی پنجاب نے کل پنجاب بھرسے تنظیمی عہدیداروں کا اجلاس طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان:پیپلز پارٹی پنجاب کی جابب سے کل پنجاب بھر سے تنظیمی عہدیداروں کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ ایگزیکٹو ممبران سمیت تنظیمی عہدیدار شریک ہونگے۔جلاس میں پانچ فروری کے جلسے کے حوالے مشاورت کی گئی۔

سنگھ پورہ پیپلز پارٹی دفتر میں صدر لاہور عزیز الرحمان کی زیر صدارت مجلس عاملہ کے اجلاس میں فیصل میر، زاہد ذولفقار، اشرف بھٹی، عابد صدیقی، ضیغم عباس، اسرار بٹ اور عارف خان سمیت دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں پانچ فروری کے جلسے کے حوالے مشاورت کی گئی۔ جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے زونل سطح پر ذمہ داریاں بھی سونپ دیں گئیں۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی پنجاب نے کل جوائنٹ سیشن اجلاس طلب کر لیا۔ جس کی صدارت قمر زمان کائرہ کریں گے۔ اجلاس میں پنجاب ایگزیکٹو ممبران این اے اور پی پی کے تمام ڈویژن ڈسٹرکٹ سٹی الائیڈ کے صدر جنرل سیکرٹری اور انفارمیشن سیکرٹری شریک ہونگے۔