(اسرارخان) یونیورسٹی آف لاہور میں نامعلوم لڑکوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جھگڑا، نامعلوم نوجوانوں کی یونیورسٹی میں فائرنگ، نامعلوم لڑکے زبردستی یونیورسٹی میں گھسنا چاہتے تھے، کچھ لڑکوں نے روکنے پر یونیورسٹی سکیورٹی سے ہاتھا پائی کی، ہاتھا پائی کے بعد ایک نوجوان نے فائرنگ شروع کر دی۔
رائیونڈ سٹی میں لاہور یونیورسٹی کے گیٹ پر فائرنگ کی ویڈیو وائرل سٹی 42 نے حاصل کرلی،موبائل ویڈیوز میں شلوار قمیض میں ملبوس مسلح شخص دکھائی دیتا ہے، مسلح شخص کو یونیورسٹی گیٹ پر مامور سکیورٹی گارڈز نے نہ روکا، مسلح شخص کو دیکھ کر سکیورٹی گارڈز کمرے میں چھپ گئے، دھکم پیل کے دوران مسلح شخص ہوائی فائرنگ کرتا نظر آتا ہے۔
یونیورسٹی آف لاہور میں نامعلوم لڑکوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جھگڑا۔لڑکوں نے روکنے پر یونیورسٹی سکیورٹی سے ہاتھا پائی کی، ہاتھا پائی کے بعد ایک نوجوان نے فائرنگ شروع کر دی۔
— Abdullah Malik (@abdullahmal99) December 21, 2021
@CMPunjabPK @OfficialDPRPP @CcpoLahore #Crime #Lahore pic.twitter.com/SEKY2E0r4p
ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان نےواقعہ پر نوٹس لے لیا، ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی صدر کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا، ڈاکٹر محمد عابد خان کاکہناتھا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش،خوف وہراس پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، فائرنگ میں ملوث ملزم کو ٹریس کیا جارہا ہے، جلد گرفتارکر لیا جائے گا۔