ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آفیشل سیکرٹ اور آرمی ایکٹ ترممی بل، صدر کا سیکرٹری انکے مقابل آ گیا

Waqar Ahmad Secretary to the president, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سیکرٹری ٹو دی  پریذیڈنٹ آف پاکستان  وقار احمد نے صدر مملکت عارف علوی کے الزامات کی نفی کرتے ہوئے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بلوں کے حوالے سے صدر مملکت کے الزامات پر انکوائری کروانے کی درخواست کر دی ہے۔

وقار احمد نے کہا کہ مجھے اگر اس معاملے پر عدالت نے بلایا تو میں حاضر ہو جاوں گا۔ صدر مملکت کے آفس سے سیکرٹری آفس  بلز آئے ہی نہیں، صدر مملکت نے دونوں بلز پر کوئی تحریری فیصلہ جاری نہیں کیا۔ 

واضح رہے کہ سیکرٹری ٹو دی پریذیڈنٹ آف پاکستان وقار احمد نے صدر مملکت کو ایوان صدر سے ہٹانے  کی سفارش پر ایک خط لکھ دیا ہے اس خط میں انہوں نے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بلوں کی صدر مملکت نے توثیق کی نہ ہی مسترد کیے ، وقار احمد نے خط میں  مزید لکھا کہ ریکارڈ کے ساتھ ہر تحقیقاتی ادارے کی انکوائری اور عدالت میں پیش ہونے کیلیے تیار ہوں۔