ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی اٹک جیل میں سہولیات میں اضافہ

عمران خان کی اٹک جیل میں سہولیات میں اضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی اٹک جیل میں سہولیات میں اضافہ کر دیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق چیئرمین کو جیل مینوئل سے ہٹ کر کھانا ملنے لگا ہے، علی الصبح ان کو بیرک سے نکل کر جیل احاطے میں واک کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو روز مرہ کی بنیاد پر فروٹ بھی دیا جا رہا ہے۔ اٹک جیل میں سابق وزیر اعظم کی بیرک 2/1 تبدیل کر کے بیرک نمبر 3 الاٹ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں تاحال شیو بڑھی ہوئی ہے، شیونگ کٹ فراہم کی گئی لیکن انہوں نے استعمال نہیں کی۔واضح رہے کہ 5 اگست کو اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد اسی دن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس وقت وہ اٹک جیل میں قید ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer